ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو  میں بھٹکلی احباب کے نئےشوروم ’’ہوارئزن ‘‘ کا خوبصورت افتتاح : وزیریوٹی قادر کی شرکت

منگلورو  میں بھٹکلی احباب کے نئےشوروم ’’ہوارئزن ‘‘ کا خوبصورت افتتاح : وزیریوٹی قادر کی شرکت

Sun, 05 Mar 2017 20:41:27    S.O. News Service

منگلورو:5/مارچ    (ایس او نیوز)منگلورو بندرروڈ پر اہل بھٹکل کے محمد قمر سعدا، محمد سلیم سعدا اور امتیاز دامدا کی ملکیت والی سانیٹری اور ٹائلس کے شوروم ’’ہورائزن ‘‘ کا مولانا عبدالرب ندوی کی دعا سے خوبصورت افتتاح ہوا۔ اس موقع پر ریاستی کابینہ کے وزیر برائے غذا  سپلائی یوٹی قادر نے ربن  کاٹ کر رسمی افتتاح کی کارروائی انجام دی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس موقع پر مولانا عبدالرب ندوی نے اسلام میں تجارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اورنوجوانوں کو حلال تجارت کی ترغیب دی۔ وزیر یوٹی قادر نےاین آر آئیز کے مینگلور میں شوروم کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کے افراد گلف میں کمائی کرکے انڈیا میں رقومات روانہ کرتے ہیں اس سے انڈیا کی ایکناموک کو بے حد فائدہ ہورہا ہے، اسی طرح اب بھٹکل کے افراد مینگلور میں بزنس شروع کررہے ہیں اس سے ریاست کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بھٹکل کے دیگر سرمایہ کاروں کو بھی مینگلور اور ساحلی کرناٹکا میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے ان کو ہرممکن سہولیات دی جاسکتی ہیں۔

بھٹکل جے  ڈی ایس لیڈرعنایت اللہ شاہ بندری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا بھٹکل کے کافی افراد کی مینگلورکے  بندر علاقہ میں دکانیں ہوا کرتی تھیں، ایک پورا محلہ بھٹکل کے لوگوں کے کاروباریوں پر مشتمل تھا، وہاں آج بھی بھٹکل بازار کا بورڈ نظر آتا ہے، مگر بھٹکل والوں کی دکانیں نظر نہیں آتی۔ مگر اب بھٹکل کے افراد پھر ایک بار اپنے قدم مینگلور میں جمارہے ہیں یہ نہایت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ مینگلور میں موجود بھٹکل مسلم جماعت نئے آنے والوں کو ہرممکن تعائون فراہم کرتی ہیں ۔ انہوں نے مینگلور میں مقیم بھٹکلی حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ بھٹکل کی دکانوں سے خریداری کرکے بزنس میں تعائون کریں۔

تقریب میں بھٹکل مسلم جماعت منگلورو کے صدر ارشد ایس ایم ،مجلس اصلا ح وتنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، و دیگر ذمہ داران نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ شوروم کے مالک محمد قمر سعدا نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے آخر میں کلمہ تشکر پیش کیا۔

خیال رہے کہ بیرونی ممالک میں اپنی تجارت کے لئے مشہور ومعروف بھٹکلی حضرات ادھر چندسالوں سے وطن عزیز کے مختلف مقامات پر تجارت شروع کرتے ہوئے قوم ووطن کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ ہورائزن کا افتتاح بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔یاد رہے کہ جناب محمد قمر سعدا ساحل آن لائن کے ڈائرکٹر بھی ہیں۔


Share: